NationalPosted at: Apr 8 2026 4:13PM ہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) وزارت خارجہ نے بدھ کے روز امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان طے پانے والے دو ہفتوں کے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ تنازعات سے گھرے مغربی ایشیا میں "مستقل امن" کی راہ ہموار کرے گا ایک سرکاری بیان میں، ہندوستان نے "کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری" کی وکالت کرنے والے اپنے مستقل موقف کا اعادہ کیا ہے، جو جاری دشمنی کے جلد خاتمے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
تنازعہ کے وسیع تر اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ طویل کشیدگی نے جہاں شہریوں کو "شدید مصائب" سے دوچار کیا ہے، وہیں عالمی توانائی کی فراہمی اور تجارتی نیٹ ورکس کو بھی نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔
ہندوستان نے "جہاز رانی کی بلا روک ٹوک آزادی" کو برقرار رکھنے اورا سٹریٹجک لحاظ سے اہم آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی تجارت کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو بین الاقوامی تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔