نوئیڈا/لکھنؤ، 14 اپریل (یو این آئی): اتر پردیش حکومت نے نوئیڈا میں مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کے بعد عبوری اجرتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی شرحیں یکم اپریل 2026 سے نافذ کر دی ہیں سرکاری حکم نامے کے مطابق، اجرتوں کی شرح کو تین زمروں یعنی گوتم بدھ نگر (نوئیڈا)-غازی آباد، میونسپل کارپوریشن کے علاقوں اور دیگر اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گوتم بدھ نگر اور غازی آباد میں غیر ہنرمند مزدوروں کی اجرت 11,313 روپے سے بڑھا کر 13,690 روپے، نیم ہنرمند مزدوروں کی 12,445 روپے سے بڑھا کر 15,059 روپے اور ہنرمند مزدوروں کی اجرت 13,940 روپے سے بڑھا کر 16,868 روپے کر دی گئی ہے۔
میونسپل کارپوریشن والے دیگر شہروں میں غیر ہنرمند مزدوروں کی اجرت 11,313 روپے سے بڑھا کر 13,006 روپے، نیم ہنرمند مزدوروں کی 12,445 روپے سے بڑھا کر 14,306 روپے اور ہنرمند مزدوروں کی اجرت 13,940 روپے سے بڑھا کر 16,025 روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے سوشل میڈیا پر کم از کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ طے کیے جانے کے دعوؤں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پیر کی دیر رات کیا گیا۔
یواین آئی۔ م س