Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:18 Hrs(IST)
National

ورلڈ بینک نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ بڑھایا

ورلڈ بینک نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ بڑھایا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) عالمی بینک نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی شرح نمو 7.0 فیصد اور اگلے مالی سال میں اس کے 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا لیبر فورس میں خواتین کی شراکت بڑھاکر نیزعالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھ کر غیر استعمال شدہ صلاحیت کواستعمال کرنے سے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ورلڈ بینک نے آج جاری کردہ اپنے تازہ ترین جنوبی ایشیاء ترقیاتی اپڈیٹ میں یہ تخمینہ لگایا ہے۔ پہلے کی رپورٹ کے مقابلے میں، موجودہ مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کے تخمینے میں 0.7 فیصد اور اگلے مالی سال کے تخمینہ میں 0.4 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ توقع سے بہتر زرعی پیداوار اور روزگار میں اضافے کو فروغ دینے والی پالیسیوں سے نجی کھپت میں مضبوط نمو میں تعاون ملے گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس سال ترقی کی رفتار 6.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جو پہلے کے تخمینوں سے زیادہ ہے اور اس خطے کو دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے خطے کے طور پر برقرار رکھے گا۔ عالمی بینک اپنے علاقائی نقطہ نظر میں کہاکہ لیبر فورس میں خواتین کی شرکت کو بڑھا کر اور عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھ کر غیراستعمال شدہ صلاحیت کو ان لاک کرنے سے اس خطے کو مزید تیزی سے ترقی کرنے اور اپنے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ خواتین، روزگار اور ترقی میں خطے میں وسیع بنیاد پر اچھال کا اندازہ لگایا گیا ہے، جسے ہندوستان میں مضبوط گھریلو مانگ اور بیشتر دیگر جنوب ایشیائی ممالک میں تیزی سے بہتری کی حمایت حاصل ہے۔ اگلے دو برسوں تک شرح نمو 6.2 فیصد سالانہ رہنے کی توقع ہے۔ پیشن گوئی خراب موسم، قرض کے بحران اور سماجی بدامنی سمیت منفی خطرات سے مشروط ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں
حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

یروشلم، 10 جولائی (یو این آئی) حماس نے اسرائیل کے "ضدی" رویے کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات کو مشکل قراردیا۔

...مزید دیکھیں
بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

10 Jul 2025 | 1:12 PM

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔