Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:55 Hrs(IST)
Sports

ہم ورلڈ کپ میں بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے: بابر

ہم ورلڈ کپ میں بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے: بابر

لاڈرہل، 17 جون (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں ہرکسی کا اپنا ایک کردارہوتا ہے اور ہم ٹی-20 ورلڈ کپ میں بطور ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا، ’’میں نے آپ کو جیسا کہ پہلے بھی کہا کہ ہم ایک شخص کی وجہ سے نہیں ہارے ہیں، ہم ایک ٹیم کے طورپرجیتتے ہیں یا ہارتے ہیں۔
آپ کپتان ہونے کے تناظر میں مجھ سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں لیکن میں ہر کھلاڑی کی جگہ نہیں کھیل سکتا۔