SportsPosted at: Jun 20 2024 11:53AM انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست
گراس آئلٹ، 20 جون (یو این آئی) فل سالٹ ناٹ آؤٹ (87) اور جونی بیرسٹو (48) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ۔
سینٹ لوسیا کے ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی برینڈن کنگ اور جانسن چارلس نے اچھی شروعات کی۔