Wednesday, Jul 16 2025 | Time 14:24 Hrs(IST)
National

دہلی اپنی مضبوط اور ثقافتی شناخت بنا رہی ہے: ریکھا گپتا

دہلی اپنی مضبوط اور ثقافتی شناخت بنا رہی ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 21 جون (یواین آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی آج ترقی اور ورثے کے امتزاج سے اپنی ایک نئی، مضبوط اور ثقافتی شناخت بنا رہی ہے۔
محترمہ ریکھا گپتا نے عالمی یوگا ڈے کے موقع پر آج جمنا کے کنارے سونیا وہار میں منعقدہ یوگا پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے 'ایکس' پر کہا، "دہلی والوں کا دل سے شکریہ۔ آج عالمی یوگا ڈے کے موقع پر دارالحکومت کے 11 مقامات پر منعقدہ شاندار یوگا فیسٹیول میں آپ کی پرجوش شرکت نے یہ ثابت کیا کہ جب حکومت اور معاشرہ ایک ساتھ چلتے ہیں تو ثقافت عوام کا عزم بن جاتی ہے۔"
انہوں نے کہا، "دہلی کے شہریوں، عوامی نمائندوں، خدمت کے جذبے سے سرشار تنظیموں اور وقف یوگا سادھکوں کا خصوصی شکریہ، جن کے تعاون اور شرکت سے یہ ایونٹ انتہائی کامیاب اور متاثر کن رہا۔"
وزیر اعلیٰ نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی ثقافتی طاقت اور روحانی روایات آج عالمی وقار حاصل کر رہی ہیں۔ یوگا کو عالمی پلیٹ فارم پر عزت دلانے کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔ ان کی رہنمائی میں دہلی میں حکومت اور معاشرہ مل کر یوگا، صفائی اور زندگی کے اقدار کو ایک عوامی تحریک کی شکل دے رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا، "دہلی آج ترقی اور ورثے کے امتزاج سے اپنی ایک نئی، مضبوط اور ثقافتی شناخت بنا رہی ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر دہلی کو تہذیب، ثقافت اور صحت مند طرز زندگی کا رہنما بنائیں۔"
دہلی کے وزیر آشیش سود نے چھترسال اسٹیڈیم میں یوگا میں شرکت کے بعد صحافیوں سے کہا کہ یوگا زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمارے نظم و ضبط اور سماجی ہم آہنگی کے لئے یہ بہت اہم ہے۔ کابینہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے تیاگراج اسٹیڈیم میں یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔
کابینہ کے وزیر کپل مشرا نے کہا، "دہلی کو گزشتہ کئی سال سے یوگا اور جمنا سے دور رکھا گیا تھا، لیکن اب دہلی نے یوگا اور جمنا سے جڑنے کے لئے عوامی مینڈیٹ دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت ہماری حکومت جمنا کی صفائی کے لئے پرعزم ہے۔"
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ  کا کیا آغاز

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ  جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے  میں تعاون دینے کو تیار

ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے میں تعاون دینے کو تیار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) پورے شمالی ہندوستان میں بارش کے دوران اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت زیادہ تر ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔

...مزید دیکھیں
کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

پونے ، 16 جولائی (یو این آئی) لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے پڑپوتے اور معروف اخبار 'کیسری' کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک تلک کا ان کی رہائش گاہ پونے میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

...مزید دیکھیں

ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

16 Jul 2025 | 2:20 PM

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کو اپنی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ 2007 میں ریٹائرڈ ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ اے باب لیونسن کے اغوا میں ملوث تھے، باب لیونسن ایران کے جزیرہ کِش سے لاپتہ ہوگئے تھے۔