Saturday, May 16 2026 | Time 17:07 Hrs(IST)
Regional

ہر ضرورت مند کا آیوشمان کارڈ بنوائیں: وزیر اعلی یوگی

ہر ضرورت مند کا آیوشمان کارڈ بنوائیں: وزیر اعلی یوگی

گورکھپور، 6 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران مسلسل دوسرے دن بدھ کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقدہ 'جنتا درشن' میں تقریباً 200 لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنےوزیر اعلیٰ نے جنتا درشن میں سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی امداد کی فریاد لے کر پہنچنے والے لوگوں سے آیوشمان کارڈ کے بارے میں دریافت کیا اور یقین دلایا کہ حکومت علاج میں بھرپور مدد کرے گی۔ انہوں نے موجود افسران کو ہدایت دی کہ ہر ضرورت مند اور اہل شخص کا آیوشمان کارڈ بنوانا یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں علاج کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے جنتا درشن میں آئے ہوئے لوگوں کی درخواستیں خود اپنے ہاتھ میں لیں، ان کا معائنہ کیا اور شکایات کا نوٹس لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں، حکومت ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مختلف معاملات کے حل کے لیے متعلقہ انتظامی اور پولیس افسران کو درخواستیں روانہ کیں اور ہدایت دی کہ تمام مسائل کا حل وقت مقررہ پر، غیر جانبدارانہ اور اطمینان بخش ہونا چاہیے۔
جنتا درشن میں ہر بار کی طرح اس بدھ کے روز بھی کچھ لوگ علاج کے لیے مالی مدد کی فریاد لے کر آئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ رقم کی کمی کی وجہ سے کسی کا علاج نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اسپتال کا تخمینہ موصول ہوگا، صوابدیدی فنڈ سے فوری مالی امداد فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ عوام کی ہر تکلیف کا ازالہ یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی بھی طرح کی سستی یا لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔
جنتا درشن میں کچھ خواتین کے ساتھ ان کے بچے بھی آئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کو پیار اور دعاؤں کے ساتھ چاکلیٹ دیں۔ اس دوران انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ آئے ہوئے دو بچوں سے ہنسی مذاق بھی کیا اور انہیں اسکول جانے کی ترغیب دی۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 182 کروڑ کی 'جہادی ڈرگ' کیپٹاگون ضبط کی

16 May 2026 | 4:49 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بین الاقوامی سنتھیٹک ڈرگ اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 'آپریشن ریزپل' کے تحت 'جہادی ڈرگ' کیپٹاگون کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کر کے 227.7 کلو کیپٹاگون ضبط کی ہے جس کی بازار میں قیمت 182 کروڑ روپے ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .

نوئیڈا میں گارمنٹ کمپنی میں لگی بھیانک آگ پر قابو پایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں

16 May 2026 | 5:02 PM

نوئیڈا، 16 مئی (یواین آئی) اتر پردیش میں نوئیڈا کے سیکٹر-63 تھانہ علاقے میں واقع دو صنعتی یونٹوں میں ہفتہ کو اچانک لگی آگ پر فائر بریگیڈ اہلکاروں نے قابو پا لیا ہے، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی تھی۔ آگ سب سے پہلے ڈی-139 (شوریہ ایکسپورٹ) اور اس کے قریب واقع ڈی-140 (ایگل بزنس کارپوریشن، جو بیگ بنانے کا کام کرتی ہے) میں لگی تھی۔.