Tuesday, Sep 8 2026 | Time 03:47 Hrs(IST)
International

عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے: زہران ممدانی

عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے: زہران ممدانی

نیویارک، 5 نومبر (یو این آئی) امریکہ کے شہر نیو یارک میں میئر کا انتخاب جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی، نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا، عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے، مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، یکم جنوری کو نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میئر نیویارک کا الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ووٹرز سے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ 'اگرچہ آج شام ہمارے شہر پر سورج غروب ہوچکا ہے، مگر جیسا کہ یوجین ڈیبز نے کہا تھا، میں انسانیت کے لیے ایک بہتر دن کی صبح دیکھ رہا ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ 'جب سے ہمیں یاد ہے، نیویارک کے محنت کشوں سے دولت مندوں اور بااثر طبقے نے ہمیشہ یہی کہا کہ اقتدار تمہارے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے، وہ ہاتھ جو گودام کے فرش پر ڈبّے اٹھاتے اٹھاتے چھل گئے، جن کی ہتھیلیاں ڈلیوری بائیک کے ہینڈل پکڑتے پکڑتے سخت ہو گئیں اور جن کی انگلیوں کے جوڑ باورچی خانے کی جلنے والی چوٹوں سے زخمی ہیں، انہی ہاتھوں کو کبھی اقتدار ہاتھ میں لینے کی نہیں دی گئی، لیکن پچھلے 12 مہینوں میں آپ نے کسی بڑی چیز کو چھونے کی ہمت کی اور آج رات تمام رکاوٹوں کے باوجود آپ نے اسے پا لیا ہے، مستقبل اب ہمارے ہاتھوں میں ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے دوستو، ہم نے موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے، میں اینڈریو کومو کے لیے ذاتی زندگی میں نیک تمنائیں رکھتا ہوں، لیکن آج کی رات کے بعد، یہ آخری بار ہے کہ میں اس کا نام لوں گا'۔
زہران ممدانی نے کہا کہ 'نیویارک، آج رات تم نے تبدیلی کا مینڈیٹ دیا ہے، ایک نئی طرز کی سیاست کا مینڈیٹ، ایک ایسے شہر کا مینڈیٹ جس میں ہم جینے کا خرچ برداشت کرسکیں اور ایک ایسی حکومت کا مینڈیٹ جو اس وعدے کو حقیقت بنائے'۔
زہران ممدانی نے یمنی بڈیگا (چھوٹی دکانوں) کے مالکان، سینیگالی ٹیکسی ڈرائیورز، ازبک نرسوں، ٹرینیڈاڈ کے باورچیوں اور ایتھوپیا کی آنٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'نیویارک کی نئی نسل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بہتر مستقبل کا خواب اب ماضی کی بات نہیں رہا، تم نے دکھا دیا کہ جب سیاست تم سے عزت اور سچائی سے بات کرتی ہے تو ایک نئی قیادت جنم لیتی ہے'۔
زہران ممدانی نے کہا کہ اس سیاسی اندھیرے کے دور میں، نیویارک کو روشنی بننے دو، انہوں نے وعدہ کیا کہ نیویارک پورے ملک کے لیے ایک مثال ثابت ہوگا، جو دوسروں کے حقوق کی حفاظت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'چاہے آپ ایک مہاجر ہوں، ٹرانس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہوں، ان بے شمار سیاہ فام خواتین میں سے ایک ہوں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی نوکری سے نکالا، ایک اکیلی ماں ہوں جو اب بھی راشن سستا ہونے کی منتظر ہے، یا کوئی بھی شخص ہو جو مشکلات میں گھرا ہوا ہے، آپ کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے'۔
نومنتخب میئر نیویارک نے مزید کہا کہ 'اور ہم ایک ایسا سٹی ہال بنائیں گے جو یہودی نیویارکرز کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہو اور یہود مخالف نفرت کے خلاف لڑائی میں کبھی پیچھے نہ ہٹے، ایک ایسا شہر جہاں 10 لاکھ سے زیادہ مسلمان یہ جان سکیں کہ وہ یہاں کے ہیں، اور یہ شہر ان کا بھی ہے'۔
ممدانی نے مجمع کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں جواہر لال نہرو کے الفاظ یاد کر رہا ہوں'، جو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'تاریخ میں کبھی کبھار ایسا لمحہ آتا ہے جب ہم پرانے دور سے نکل کر نئے دور میں قدم رکھتے ہیں، جب ایک عہد ختم ہوتا ہے اور ایک قوم کی وہ روح، جو طویل عرصے سے دبائی گئی ہو، اپنی آواز پاتی ہے، آج رات ہم پرانے دور سے نکل کر نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں، تو آئیے اب ہم واضح اور پُراعتماد انداز میں بات کریں کہ یہ نیا دور کیا لائے گا، اور کن لوگوں کے لیے لائے گا'۔
پُرجوش ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے زہران ممدانی نے کہا کہ 'یہ وہ دور ہوگا جب نیویارک کے لوگ اپنے رہنماؤں سے بہانے نہیں بلکہ ایک جرات مندانہ وژن کی توقع رکھیں گے، کہ ہم کیا حاصل کریں گے، اس وژن کے مرکز میں زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے کا ایک ایسا جامع منصوبہ ہوگا جو اس شہر نے کئی دہائیوں میں نہیں دیکھا'۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 20 لاکھ سے زیادہ کرایہ داروں کے لیے کرایے منجمد کرے گا، بسوں کو تیز اور مفت بنائے گا اور شہر بھر میں ہر بچے کے لیے معیاری نگہداشت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم ہزاروں نئے اساتذہ بھرتی کریں گے، ہم سرکاری محکموں کے غیرضروری اخراجات ختم کریں گے اور جب ہم پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر جرائم میں کمی لائیں گے، تو حفاظت اور انصاف ایک ساتھ چلیں گے، ہم ایک ایسا 'محکمہ برائے کمیونٹی سیفٹی' قائم کریں گے جو ذہنی صحت اور بے گھری کے بحران کا براہِ راست مقابلہ کرے گا'۔
منگل کی رات کامیاب ہونے والے دوسرے ڈیموکریٹس کے برعکس زہران ممدانی نے براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ، چونکہ میں جانتا ہوں آپ دیکھ رہے ہو، تو میرے پاس آپ کے لیے صرف یہی الفاظ ہیں، آواز اونچی کریں'، جس کے بعد شرکا نے شور مچانا شروع کردیا اور کافی دیر تک نعرے لگاتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم بددیانت مکان مالکان کا احتساب کریں گے، کیونکہ ہمارے شہر کے ڈونلڈ ٹرمپ جیسے لوگ اپنے کرایہ داروں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے حد سے زیادہ آرام دہ ہو چکے ہیں'۔
انہوں نے کہاکہ 'ہم بدعنوانی کی اُس ثقافت کا خاتمہ کریں گے جس نے ٹرمپ جیسے ارب پتیوں کو ٹیکس سے بچنے اور رعایتوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع دیا'۔
انہوں نے کہاکہ 'ہم مزدور یونینز کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور محنت کشوں کے حقوق میں مزید بہتری لائیں گے، کیونکہ ہم جانتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی جانتے ہیں، کہ جب مزدوروں کے حقوق مضبوط ہوتے ہیں، تو ان ان کے استحصال کی خواہش رکھنے والے مالکان خود بہت چھوٹے اور کمزور پڑ جاتے ہیں'۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے  متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی منگل کو گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر جائیں گے اور وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گ وزیراعظم دفتر نے پیر کو بتایا کہ نریندر مودی اس موقع پر عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے وڈودرا میں وزیراعظم مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے 326 کلومیٹر طویل تین حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن پر 20,700 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جیو کے 10 سال  مکمل ۔ آکاش امبانی نے آئندہ دس سال کا  روڈ میپ پیش  کیا

جیو کے 10 سال مکمل ۔ آکاش امبانی نے آئندہ دس سال کا روڈ میپ پیش کیا

ممبئی،7 ستمبر(یو این آئی) آئندہ دہائی میں مصنوعی ذہانت( اے آئی)، کنیکٹوٹی اور ٹیکنالوجی جیو کی توجہ کا مرکز ہوں گے کمپنی ہندوستان میں تیار کی گئی ٹیکنالوجی کو عالمی منڈیوں تک لے جانے کی بھی تیاری کر رہی ہے جیو کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کو تحریر کردہ مکتوب میں چیئرمین آکاش امبانی نے کمپنی کے اگلے مرحلے کے لیے اس روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں

سنجے کمار اگروال نے راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا

جے پور، 7 ستمبر (یو این آئی) جسٹس سنجے کمار اگروال نے پیر کے روز یہاں راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

...مزید دیکھیں
حد بندی بل   منظور کرانے میں اکثریت کے انتظار میں حکومت پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کو روکے ہوئے ہے: کانگریس

حد بندی بل منظور کرانے میں اکثریت کے انتظار میں حکومت پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کو روکے ہوئے ہے: کانگریس

نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کے 25 دن بعد بھی اجلاس کا اختتام نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لوک سبھا میں حد بندی بل منظور کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت جمع کرنے کی کوشش میں پارلیمنٹ کے اجلاس کو 'وینٹی لیٹر' پر رکھے ہوئے ہے۔

...مزید دیکھیں
لداخ میں گلیشیائی پانی کا تحفظ

لداخ میں گلیشیائی پانی کا تحفظ

خصوصی مضمون: ظفر اقبال
لداخ اپنی جغرافیائی ساخت، برف پوش پہاڑوں، وسیع گلیشیئرز اور سرد صحرائی ماحول کے باعث ہندوستان کے منفرد خطوں میں شمار ہوتا ہے  یہاں قدرت نے پانی کے بڑے ذخائر گلیشیئرز اور برف کی شکل میں فراہم کیے ہیں، لیکن دوسری جانب زرعی زمینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہا ہے  یہی تضاد لداخ کی دیہی معیشت کے لیے ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے کہ ایک طرف گلیشیائی پانی بڑی مقدار میں موجود ہے اور دوسری طرف ہزاروں ایکڑ زرعی زمین صرف آب پاشی کے مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بنجر یا کم پیداوار کا شکار ہے۔

...مزید دیکھیں
این ایم اے  سی سی بنا  ہندوستان کا بڑا  ثقافتی پلیٹ فارم

این ایم اے سی سی بنا ہندوستان کا بڑا ثقافتی پلیٹ فارم

ممبئی، 7 ستمبر،(یو این آئی) ہندوستانی آرٹ اور دنیا بھر سے بڑے ثقافتی شوز کو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں تین سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مارچ 2023 میں کھلنے کے بعد سے، نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر نے 3,500 سے زیادہ شوز کی میزبانی کی، تقریباً 2.5 لاکھ شائقین کو راغب کیا، اور 15 سے زیادہ زبانوں میں 10,500 فنکاروں کو پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
جماعت اسلامی ہند کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا منصوبہ،سہارنپور مسجد کے انہدام غیر آئینی

جماعت اسلامی ہند کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا منصوبہ،سہارنپور مسجد کے انہدام غیر آئینی

نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) سہارنپور کلکٹریٹ مسجد کی شہادت کو غیر آئینی، نیپال کے سیلاب کی تباہ کاری کو تشویشناک اور ملک میں بڑھتے ہوئے ذات پات پر مبنی جرائم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ یہ ملک کی شبیہہ کو ملیامیٹ کر رہے ہیں یہ بات منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے کہی ہے۔

...مزید دیکھیں

ایس بی آئی لائف نے دولت مشترکہ کھیلوں کے تمغہ جیتنے والے پیرا کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا

07 Sep 2026 | 11:49 PM

نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) جب کوئی تمغہ جیتا جاتا ہے تو دنیا صرف جیت کا وہ لمحہ دیکھتی ہے، لیکن اس تمغے تک پہنچنے کا سفر برسوں طویل ہوتا ہے۔ اس سفر کا آغاز کرنے کے لیے حوصلے، آگے بڑھتے رہنے کے لیے عزم اور ناکامیوں پر قابو پانے کے لیے خود اعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اکثر خاندان، کوچز اور عزیزوں کی وہ خاموش حمایت بھی اس سفر کا اہم حصہ ہوتی ہے، جو دنیا کے اسٹیج پر کھلاڑی کو دیکھنے سے بہت پہلے اس کے خوابوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ گلاسگو 2026 دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی قابل ستائش کارکردگی کے پیچھے چھپی ان کہانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے ایس بی آئی لائف انشورنس نے ہ.

’تیرا سائیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان، 5 فروری 2027 کو ہوگی نمائش

07 Sep 2026 | 5:01 PM

ممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) پروڈیوسر شلیش ایس. سنگھوی اور فلم ساز پلاشش مچل نے شرڈی واقع سائیں بابا مندر میں حاضری دے کر اپنی فلم ’تیرا سائیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ سائیں بابا کی زندگی اور ان کی تعلیمات پر مبنی اس فلم میں سنجے مشرا سائیں بابا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں سیاجی شندے، منوج جوشی، اومکار داس مانک پوری، اویکا گور اور روہن مہرا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔.

ہریانہ میں 430 نئے ڈاکٹروں کی بھرتی سے صحت کی خدمات کو تقویت ملے گی

07 Sep 2026 | 9:49 PM

چنڈی گڑھ، 7 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کی قیادت میں ہریانہ حکومت نے صحت کی خدمات کو مضبوط کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 430 میڈیکل افسران کی بھرتی کی ہے۔ پیر کے روز تمام منتخب امیدواروں کو تقرری نامے جاری کیے گئے۔ تقرری نامے امیدواروں کو بھیجے جا رہے ہیں۔ .