InternationalPosted at: Oct 19 2017 11:36AM عباسی کی دہشت گردی پر امریکہ کو تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد،19اکتوبر(یو این آئی)پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے سلسلہ میں امریکہ کی جانب سے دستیاب کرائی گئی ہرایک خفیہ معلومات کو سنجیدگی سے لے گا اور اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ پاکستانی اخبار’دی ایکسپریس ٹربیون‘ نے آج بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم آفس سے ایک ب ریلیزجاری کر کے یہ تفصیلات دی گئی۔ریلیز کے مطابق مسٹر پینس نے کل شام پاکستانی وزیر اعظم کو فون کر کے امریکی شہری کیٹلین کولمین ،ان کے شوہر جوشووا بوئیل اور ان کے تین بچوں کو طالبان کے چنگل سے رہا کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر پینس نے پوری مہم میں پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے رول کی بھی ستائش کی ۔دونوں لیڈروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کےعلاوہ دیگر اہم ایشوز پر بھی بات چیت ہوئی۔بیان کے مطابق امریکی نائب صدر جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یو این آئی،اظ