image
Saturday, Sep 14 2024 | Time 23:58 Hrs(IST)
National

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے وفد کی مرکزی وزیر آیوش سے ملاقات

14 Sep 2024 | 6:34 PM

نئی دہلی، 14 ستمبر (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ایک وفد نے ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی قیادت میں مرکزی وزیر آیوش پرتاپ رائو جادھو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

see more..

ہندوستان کا زرعی نقطہ نظر معاشی، سماجی اور ماحولیاتی استحکام کو یقینی بناتا ہے

14 Sep 2024 | 6:32 PM

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے کہا ہے کہ اس کا زرعی نقطہ نظر نہ صرف پیداواری صلاحیت پر توجہ مرکوز کرتا ہے بلکہ معاشی، سماجی اور ماحولیاتی پائیداری کو بھی یقینی بناتا ہے اور کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کرتا ہے۔

see more..

حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

14 Sep 2024 | 6:30 PM

نئی دہلی، 14 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرانے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے۔

see more..

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

14 Sep 2024 | 6:28 PM

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اب ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایک نیا سیکشن قائم کیا ہے جس کا نام 'بہترین ڈیبیو انڈین فلم سیکشن 2024' ہے تاکہ ہندوستانی نوجوان فلم سازوں/ ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ یہ اطلاع آج یہاں وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔

see more..

ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

14 Sep 2024 | 4:18 PM

بیونس آئرس/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور ارجنٹائنا نے صحت کی دیکھ بھال اور فارما، توانائی، کان کنی، دفاع، ریلوے، جوہری توانائی، خلائی، زراعت سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

see more..

وزیر اعظم مودی نے تمام ہم وطنوں کو یوم ہندی زباں کی مبارکباد دی

14 Sep 2024 | 3:35 PM

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز تمام ہم وطنوں کو یوم ہندی زباں کی مبارکباد دی۔ مسٹر مودی نے ''ایکس'' پر کہا "تمام ہم وطنوں کو ہندی دیوس پر بہت سی نیک خواہشات۔"

see more..

مادھوی پوری بچ نے اصول توڑ کر اقتدار کا غلط استعمال کیا: کانگریس

14 Sep 2024 | 3:32 PM

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ سیبی کی سربراہ مادھوی پوری بچ نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور ذاتی سطح پر اقتدار کا غلط استعمال کرکے ناجائز منافع کما یا ہے۔

see more..

حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمداتی قیمت کی شرط ہٹائی

14 Sep 2024 | 10:06 AM

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمداتی قیمت کی شرط کو ہٹا دیا ہے، جس سے اس اہم زراعتی پیداوار کی برآمد عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی ہوسکے گی

see more..

لائٹ ٹینک زورآور کا فیلڈ فائرنگ کا کامیاب تجربہ

13 Sep 2024 | 8:22 PM

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے جمعہ کو ہندوستانی لائٹ ٹینک زورآور کا کامیاب ابتدائی آٹوموٹیو ٹیسٹ کیا۔ وزارت دفاع کے مطابقْ صحرائی علاقوں میں کیے گئے فیلڈ ٹرائلز کے دوران لائٹ ٹینک نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مطلوبہ مقاصد کو موثر انداز میں پورا کیا۔ ابتدائی مرحلے میں ٹینک کی فائرنگ کی کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیا گیا اور اس نے مقررہ اہداف پر مطلوبہ درستگی حاصل کی۔ زورآور کو لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ مل کر کامبیٹ وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (سی وی آر ڈی ڈی) ، جو ڈی آر ڈی او کی ایک اکائی ہے، نے کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے۔ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) سمیت متعدد ہندوستانی صنعتوں نے مختلف ذیلی نظاموں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا، جس سے مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔

see more..

ایک دن کے لیے بھی آزادی سے محروم کرنا بہت زیادتی ہے: سپریم کورٹ

13 Sep 2024 | 7:50 PM

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھپلے سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) معاملے میں جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو ضمانت دیتے ہوئے 'ضمانت کے اصول اور جیل سے استثنیٰ' کے اصول کو دہرایا اور کہا کہ ایک دن کے لیے بھی آزادی سے محروم کرنا بہت زیادتی ہے۔

see more..

وقف ترمیمی بل کے خلاف کل ہند قومی تنظیم کی طرف سے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے جے پی سی کومیمورنڈم سونپا

13 Sep 2024 | 7:47 PM

نئی دہلی،13ستمبر (یو این آئی)آل انڈیا قومی تنظیم کے صدر، سینئر کانگریسی رہنما اور کٹیہار سے لوک سبھا کے رکن طارق انورنے آج قومی تنظیم کی طرف سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف اعتراضات اور تجاویز کے ساتھ ایک میمورنڈم پیش کیا۔

see more..
image