image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 13:44 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

27 Apr 2024 | 11:46 AM

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان ہے۔

see more..

اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

27 Apr 2024 | 11:25 AM

اجمیر، 27 اپریل (یو این آئی) ہفتہ کے روز علی الصباح راجستھان میںاجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کراس کے امام کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صبح تقریباً تین بجے خان پورہ کنچن نگر میں واقع محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش بدمعاش داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کولاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کے وقت مولانا کے ساتھ پانچ چھ بچے بھی موجود تھے جنہیں حملہ آوروں نے ڈرا دھمکا کر وہاں سے باہر کردیا۔

see more..

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

27 Apr 2024 | 11:23 AM

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وسطی کشمیر کے سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں 12 روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر لاپتہ ہونے والوں میں سے ہفتے کی صبح ایک اور کمسن کی لاش یہاں سیمنٹ کدل کے نزدیک با زیاب کی گئی۔

see more..

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

26 Apr 2024 | 6:13 PM

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران ان کا تقریباً پورا خطاب مسٹر سنگھ پر مرکوز تھا۔ انہوں نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ مسٹر سنگھ کے دور میں پورا مدھیہ پردیش 'بیمارو' بن گیا تھا اور راج گڑھ کو اب بیمارو نہیں بنانا ہے۔

see more..
image