InternationalPosted at: Jun 8 2023 11:11AM جنوبی کوریا میں ایسکیلیٹر کی خرابی سے چودہ افراد زخمی
سیول، 8 جون (یو این آئی) جنوبی کوریا کے ایک میٹرو اسٹیشن پر جمعرات کو ایک ایسکیلیٹر کی خرابی سے کے سبب کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ایجنسی کے مطابق سیول سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب میں، سیونگنام کے ایک میٹرو اسٹیشن پر ایک اوپر کی جانب جانے والا ایسکیلیٹر مقامی وقت کے مطابق (2320 جی ایم ٹی بدھ) صبح 8:20 بجے کے قریب الٹا چلنے لگا۔ جس کی وجہ سے تین افراد کی کمر اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ دیگر گیارہ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
فائر بریگیڈ کے افسران اور پولیس عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر حادثے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔