OthersPosted at: Apr 24 2024 10:54AM ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی
حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نواں نگر گاؤں کی رہنے والی چندا دیوی کے گھر میں چائے بناتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر کے پائپ سے لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت خاندان کے آٹھ افراد جھلس گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سبھی جھلسے ہوئے لوگوں کو حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) بھیج دیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔