RegionalPosted at: Apr 23 2024 11:43AM قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی
قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 دیگر زخمی ہو گئے۔
اس حادثہ میں مرنے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ر یوگی آدتیہ ناتھ نے امدادی کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹھٹھیا تھانے کے پپرولی گاوں کے نزدیک علی الصبح گورکھپور سے دہلی جا رہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں چار مسافروں کی موت ہو گئی ہے اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے تروا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س