InternationalPosted at: Apr 17 2024 11:15AM اینڈریانوف جزائر اور الیوٹین جزائر میں شدید زلزلے کے جھٹکے
بیجنگ، 17 اپریل (یو این آئی) اینڈریانوف جزائر اور الیوٹین جزائر میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ بین الاقوامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 01.48 پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز 53.92 ڈگری شمالی عرض البلد اور 172.67 ڈگری مغربی طول البلد میں 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔