image
Thursday, May 2 2024 | Time 12:45 Hrs(IST)
National

مالی سال 2024 میں اینڈرومیڈا کے قرضوں کی تقسیم میں 23 فیصد اضافہ

مالی سال 2024 میں اینڈرومیڈا کے قرضوں کی تقسیم میں 23 فیصد اضافہ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لون ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اینڈرومیڈا سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے قرض کی تقسیم مالی سال 2023-24 میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 75,397 کروڑ روپے ہو گئی، جس میں بنیادی طور پر ہاؤسنگ قرض کے حصہ کی شاندار کارکردگی رہی مالی سال 2023 میں قرض کی تقسیم 61074 کروڑ روپے تھی آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) راول کپور نے کہا کہ کاروبار میں مسلسل ترقی کے پیش نظر کمپنی کے قرض کی تقسیم رواں مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم لون کا حصہ مالی سال 2023 میں 27,798 کروڑ روپے سے 22 فیصد سے زیادہ بڑھ کر مالی سال 2024 میں تقریباً 33,918 کروڑ روپے رہا۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024 میں جائیداد پر قرض کی تقسیم تقریباً 24,776 کروڑ روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کے 22,456 کروڑ روپے سے 10.33 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ تجارتی کریڈٹ کے حصے میں 32 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو مالی سال 23 میں 5،255 کروڑ روپے کے مقابلے بڑھ کر 6,927 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ پرسنل لون اور دیگر لون سیگمنٹس میں بھی نمایاں نمو دیکھی گئی۔
1991 میں سٹی بینک کے ڈی ایس اے (ڈائریکٹ سیلز ایسوسی ایٹ) کے طور پر قائم کی گئی اینڈرومیڈا ہندوستان کی سب سے بڑی قرض تقسیم کرنے والی فرم کے طور پر ابھری ہے۔ کمپنی کے وسیع لون پورٹ فولیو میں ہوم لون، پراپرٹی پر لون، پرسنل لون، بزنس لون اور دیگر لون پروڈکٹس شامل ہیں۔ قرضوں کے علاوہ اینڈرومیڈا (اپنی گروپ کمپنیوں کے ذریعے) انشورنس اور میوچل فنڈز بھی تقسیم کرتی ہے۔ ان آپریشنز کے ذریعے، کمپنی کا مقصد اپنے ایجنٹوں، ملازمین اور صارفین کو تمام مالیاتی خدمات کی مصنوعات کے لیے ایک ون اسٹاپ شاپ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی نے پورے ملک میں نئی ​​شاخیں کھول کر اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے۔ 100 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں موجودگی کے ساتھ، کمپنی کے پاس مستقبل کے لیے پرجوش توسیعی منصوبے ہیں۔ کمپنی نے مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں اپنے برانچ نیٹ ورک کو پچھلے سال 350 برانچوں سے 470 برانچوں تک بڑھا دیا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1625

خاص خبریں

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کوشش ناکام، ایک در انداز ہلاک

جموں، 2 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس، تلنگانہ کیلئے جمعہ کو خصوصی منشور جاری کرے گی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی) لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر کانگریس، تلنگانہ کیلئے خصوصی منشور جاری کرے گی۔

...مزید دیکھیں

راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی)لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تلنگانہ کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 02 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آج انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں

شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان اور اس کے عوام کو تباہی سے بچانے کے لیے مزید محنت کرنے کی اہمیت پر زور دیا

02 May 2024 | 12:14 PM

ریاض، 02 مئی (یواین آئی) جدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور سوڈان میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے حل تلاش کرنے کی کوششوں کےجلو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خود مختار کونسل کے صدر عبدالفتاح البرھان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد حمدان دقلو"حمیدتی" سے الگ الگ ٹیلیفون پر بات کی۔

image