image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:59 Hrs(IST)
Sports

ہندستان نے انڈونیشیا کو 0-8سے روندا

ہندستان نے انڈونیشیا کو 0-8سے روندا

جکارتہ، 19اگست (یو این آئی) گرجیت کور کی ہیٹ ٹرک سے ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے 18ویں ایشیائی کھیلوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کو پول بی میں 0-8سے روند دیا۔

ہندستان نے 1982کے دہلی ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ اور 1998کے بنکاک ایشیائی کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
سونے کا تمغہ اور ٹوکیو اولمپک کا سیدھا ٹکٹ حاصل کرنے کے ارادے سے اتری ہندستانی ٹیم نے نصف وقت تک ہی 0-6کی سبقت بنا لی۔

image