image
Friday, Apr 26 2024 | Time 05:54 Hrs(IST)
Sports » other Games

بیڈمنٹن کی 'گولڈن گرل' بن گئیں سندھو

بیڈمنٹن کی 'گولڈن گرل' بن گئیں سندھو
PV Sandhu

نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) ریو اولمپکس میں تاریخی چاندی کا تمغہ، ملک کا س سب سے بڑاکھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ، چائنا اوپن کے طور پر پہلا سپر سیریز کا خطاب، سال کی سب سے زیادہ سدھار لانے والی کھلاڑی کا ایوارڈ اور عالمی سپر سیریز فائنلس میں سیمی فائنل تک کا سفر، یہ ایسی کامیابیاں ہیں جنہوں نے 21 سالہ پی وی سندھو کو 2016 میں ہندستانی بیڈمنٹن کی 'گولڈن گرل' بنا دیا۔
سندھو نے جہاں اس سال حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی وہیں سابق نمبر ایک سائنا نہوال کیلئے یہ ایک مایوس کن سال رہا۔
سندھو نے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ انہوں نے ہر ہندستانی کے چہرے پر فخر بھری مسکراہٹ لا دی وہیں تمغہ کی سب سے مضبوط دعویدار سمجھی جا رہی سائنا کو اپنی چوٹ کی وجہ سے گروپ راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو جانا پڑا۔

image