image
Thursday, May 9 2024 | Time 10:21 Hrs(IST)
Others

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے ٹکٹ پر نئے امیدوار پانچ سیٹوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں (این ڈی اے) کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔
بہار لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں ہونے جا رہی ہے۔ ان پانچ سیٹوں میں سے جھجھار پور، سپول، ارریہ اور مدھے پورہ میں انڈیا الائنس کے بینر تلے پہلی بار لوک سبھا کے لیے لڑنے والے امیدوار این ڈی اے کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔
وکاس شیل انسان پارٹی (VIP) کے امیدوار سمن مہاسٹھ، جھانجھار پور پارلیمانی سیٹ سے انڈیا اتحاد کے بینر تلے پہلی بار لوک سبھا کی انتخابی لڑائی میں اترے ہیں۔ مسٹر مہاسٹھ اس سیٹ پر موجودہ ایم پی رام پریت منڈل سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سمن کمار مہاسٹھ اس سے پہلے 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات کے دوران مدھوبنی اسمبلی سیٹ سے وی آئی پی کے امیدوار تھے۔
سپول پارلیمانی سیٹ سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار چندر ہاس چوپال انڈیا اتحاد کے بینے تلے پہلی بار لوک سبھا میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔ اس سیٹ پر مسٹر چوپال کا انتخابی مقابلہ جے ڈی یو کے موجودہ ایم پی دلکیشور کامت سے ہے۔
ارریہ سے سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ تسلیم الدین کے بیٹے اور جوکیہاٹ سے ایم ایل اے شاہنواز عالم نے انڈیا اتحاد کے بینر تلے پہلی بار آر جے ڈی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر شاہنواز عالم کا مقابلہ اس سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی پردیپ کمار سنگھ سے ہوگا۔
2014 کے لوک سبھا انتخابات میں پردیپ کمار سنگھ نے ارریہ پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اس سیٹ پر مسٹر سنگھ کا مقابلہ آر جے ڈی امیدوار سابق مرکزی وزیر تسلیم الدین سے تھا۔ مسٹر تسلیم الدین نے مسٹر سنگھ کو انتخابی میدان میں شکست دی تھی، مسٹر تسلیم الدین کی موت کے بعد سال 2018 میں ارریہ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوا۔ ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار پردیپ سنگھ کا مقابلہ آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم سے ہوا، جو تسلیم الدین کے بڑے بیٹے تھے۔ بی جے پی کے مسٹر سنگھ کو اس الیکشن میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار پردیپ سنگھ نے آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس الیکشن میں بی جے پی امیدوار پردیپ کمار سنگھ کا مقابلہ آر جے ڈی امیدوار شاہنواز عالم سے ہوگا جو آنجہانی تسلیم الدین کے دوسرے بیٹے ہیں۔
مادھے پورہ پارلیمانی سیٹ سے سابق ایم پی ڈاکٹر رامیندر کمار یادو روی کے بیٹے، بھوپیندر نارائن منڈل یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر اور آئین ساز اسمبلی کے رکن کملیشوری پرساد یادو کے پوتے کمار چندردیپ نے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر پہلی بار مدھے پورہ سیٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر چندردیپ کا انتخابی مقابلہ جے ڈی یو کے موجودہ ایم پی دنیش چندر یادو سے ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) تینوں خدمات کے انضمام کی پہل کے سلسلے میں دو روزہ 'چنتن شیور' جمعرات کو یہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی صدارت میں شروع ہوگا۔

...مزید دیکھیں
شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی)وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔

...مزید دیکھیں
پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

قنوج:08مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) جیسے پریوار وادی پارٹیوں کا عوام صفایا کریں گے اور ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے والے نریندر مودی کی تیسری باری وزیر اعظم عہدے پر فائز کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

کلکتہ8مئی (یواین آئی)پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح تیسرے مرحلے میں بھی بنگال میں ووٹنگ کی شرح 2014اور 2019 کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

08 May 2024 | 9:42 PM

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image