image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 01:17 Hrs(IST)
National

بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کی 12ویں فہرست میں اتر پردیش، پنجاب، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کی سات نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے آج تلنگانہ اور اتر پردیش کی پانچ اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات اور اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے لیے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی طرف سے منظور کردہ 12ویں فہرست کے مطابق، چھترپتی ادےان راجے بھوسلے کو مہاراشٹر کے ستارا سے اور ابھیجیت داس (بوبی) کو مغربی بنگال کی ڈائمنڈ ہاربر سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ٹھاکر وشواجیت سنگھ کو اتر پردیش کی فیروز آباد سیٹ سے اور ششانک منی ترپاٹھی کو دیوریا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ منجیت سنگھ منا میاونڈ کو پنجاب کی کھڈور صاحب سیٹ سے، مسز انیتا سوم پرکاش کو ہوشیار پور (ر) سے اور سابق آئی اے ایس آفیسر مسز پرم پال کور سدھو کو بھٹنڈہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
اسمبلی ضمنی انتخابات میں ڈاکٹر ٹی این ومشا تلک کو تلنگانہ کی سکندرآباد کنٹونمنٹ سیٹ سے، اروند سنگھ کو اتر پردیش کی ددرول سیٹ سے، او پی سریواستو کو لکھنو¿ ایسٹ سے، شیلندر سنگھ شیلو کو گینسڈی سے اور شراون گونڈ کو دودھی (ر) سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
بی جے پی نے اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے لیے دوسری فہرست میں 21 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جن میں سے دو خواتین ہیں۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

رانچی، 29 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image