image
Thursday, May 2 2024 | Time 00:19 Hrs(IST)
National

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی)معروف کمپنی بلیو اسٹار لمیٹڈ نے آج مختلف اپلی کیشنز کے لیے 60 لیٹر سے لے کر 600 لیٹر تک کی صلاحیت کے ساتھ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ڈیپ فریزر کی ایک جامع نئی رینج کے آغاز کا اعلان کیا کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بی تیاگ راجن نے سال2024 کے لیے ڈیپ فریزر کی نئی رینج کا آغاز کرتے ہوئے نے کہا کہ نئی مصنوعات زیادہ ذخیرہ کرنے، ٹھنڈک کی صلاحیت میں اضافہ اور بہتر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو بااثر برودت او رکولنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ گرمی منتقل کرنے کو یقینی بناتی ہیں۔ مزید برآں، وہ انتہائی پاور فل ہیں اور 47 ڈگری درجہ حرارت میں بھی کام کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اس کی کچھ دیگر خصوصیات میں اسمارٹ آئی اور ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ مربع ڈیزائن سمیت خوبصورت کنٹرول پینلز کی ایک وسیع رینج، کواڈرا کول ٹیکنالوجی جو چاروں طرف یکساں اور بہترین کولنگ کو یقینی بناتی ہے اور 160وی سے 270وی تک وسیع آپریٹنگ وولٹیج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ کرنے کی وسیع صلاحیتوں کے ساتھ کمپنی ڈیری اور آئس کریم،فریزڈ خوراک، ریستوراں، اسٹورکی سہولت، مہمان نوازی اور سپر مارکیٹوں سے لے کر دیگر استعمال کے ساتھ وسیع صارفین کے طبقے کو پورا کرنے کے لیے پوزیشن میں ہے۔ ان کی ابتدائی قیمت 16,000 روپے ہے۔شری تیاگ راجن نے کہا کہ میک ان انڈیا کے تحت پوری ڈیپ فریزر رینج اب واڈا میں بلیو اسٹار کی جدید مینوفیکچرنگ یونٹوں میں تیار کی گئی ہے، جو کہ 'میک ان انڈیا، میک فار دی گلوب' پہل کے تئیں کمپنی کی وابستگی کو مزید ظاہر کرتی ہے۔ دو سال قبل واڈا کے اس نئے پلانٹ کو 300 سے 600 لیٹر تک ڈیپ فریزر بنانے کے لیے کام کیا گیا تھا اور موجودہ مالی سال میں 60 لیٹر سے شروع ہونے والی پوری رینج کی تیاری کے لیے اضافی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
یہ سہولت جدید ترین خودکار ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس نے ڈیپ فریزر کے لیے بی آئی ایس سرٹیفیکیشن بھی حاصل کیا ہے۔ نئے پلانٹ میں 3 لاکھ ڈیپ فریزر اور 1 لاکھ واٹر کولرز کی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ واڈا کے علاوہ احمد آباد پلانٹ میں ڈیپ فریزر تیار کیے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ بلیواسٹار کے ایک وسیع رینج پرائیویٹ کمپنیوں او رہوٹلوں میں استعمال کی جاتی ہے۔یہ اس کی معتبریت اور پائیداری کا جاگتاثبوت ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف

خاص خبریں
میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی  اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) بم کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد کے ساتھ ساتھ دہلی کے کئی اسکولوں میں لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن بعد میں پولیس اور حکومت نے اسے افواہ قرار دیا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کئی اسکولوں کو بم سے حملے کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی ہے  دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 10 سالہ دور اقتدار اور خاص طور پر دوسرے دور کو مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں مزدوروں کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے پارٹی کا ماننا ہے کہ مودی حکومت کے دونوں ادوار میں کارکنوں کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کورونا کی خوفناک بیماری کی رو تھام کے لئے تیارکردہ کوویشیلڈ ویکسین کے مضر اثرات کی جانچ کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

دہشت گرد پنوں کو بچانے کے لیے امریکہ ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے

01 May 2024 | 6:57 PM

واشنگٹن یکم مئی (یو این آئی) امریکہ خالصتانی علیحدگی پسند رہنما گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے اور واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی تشویش براہ راست اور اعلیٰ سطح پر ظاہر کرے گا۔

image