NationalPosted at: Apr 20 2024 9:11PM لوک سبھا الیکشن: کانگریس نے اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے امیدواروں کی فہرست جاری کی
نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے لئے چار امیدواروں کی فہرست جاری کی۔
پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں اڈیشہ سے تین اور مغربی بنگال سے ایک امیدوار شامل ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ پارٹی نے اڈیشہ کے سمبل پور سے دلال چندر پردھان، آسکا سے دیبوکانت شرما اور کیونجھر سے بنود بہاری نائک کو میدان میں اتارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسٹر موہن ہیمبرم کی جگہ مسٹر نائک کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے اروبشی بھٹاچاریہ کو مغربی بنگال کی کانتی لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔
اس کے علاوہ پارٹی نے آئندہ اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے لیے 16 امیدواروں کے نام بھی جاری کیے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔