NationalPosted at: Mar 17 2018 5:45PM مودی حکومت میں اقتدار کا تکبر ، نہیں جھکے گی کانگریس : سونیا
نئی دہلی، 17 مارچ (یواین آئی) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت اقتدارحاصل کرنے کے بعد ملک کی سب سے پرانی پارٹی کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن کانگریس اسکے آمرانہ طریقہ کار کے آگے کبھی نہیں جھکے گی۔
محترمہ گاندھی نے کانگریس کے 84 ویں کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ’تکبر اور اقتدا ر کے نشے میں مست حکومت نے کانگریس کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ہے ۔ وہ اس کے تمام حربے آزما رہی ہے ۔ لیکن کانگریس اقتدار کے ایسے تکبر کے آگے نہ کبھی جھکی ہے اور نہ کبھی جھکے گی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حکومت آمرانہ طریقوں سے اپوزیشن کے خلاف فرضی مقدمات چلا رہی ہے اور میڈیا کو دبانے میں لگی ہے۔ کانگریس کے اس کے ان تمام کارناموں کا پردہ فاش کررہی ہے۔ حکومت کی بدعنوانی کا پارٹی ثبوتوں کے ساتھ انکشاف کررہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’نہ کھاوں گا ، نہ کھانے دوں گا‘ کے نعرے پر انہوں نے کہا کہ ان کے اس طرح کے وعدے ووٹ اور کرسی پر قبضہ کرنے کے لئے تھے۔
جاری ۔یو این آئی ج ا