NationalPosted at: Apr 16 2024 4:58PM پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل
نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔ مسٹر چودھری کا بہار کے 10 اضلاع میں کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے اور خاص طور پر نشاد برادری میں ان کا اچھا اثر ہے۔ وہ کھڑکپور آئی آئی ٹی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ بہار کانگریس کے لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ چمپارن ضلع میں ڈاکٹر صاحب کا اچھا اثر و رسوخ مانا جاتا ہے۔ وہ ماہی گیر برادری سے آتے ہیں ۔
مسٹر چودھری نے کہا “میں ملک کی سب سے قدیم پارٹی میں شامل ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں کانگریس کو مضبوط کرنے اور کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور انہیں ملک کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر منیش کمار یادو نے کہا کہ وہ کانگریس کے لیے کام کریں گے اور بہار اور ملک میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کے رہنما اصولوں کے مطابق آگے بڑھتے رہیں گے۔
یو این آئی ۔ ع خ