NationalPosted at: Apr 15 2024 4:48PM انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت
نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی انڈیا گروپ کے امیدوار ہوں گے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں کہا کہ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا گروپ کے دیگر رکن آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے کھجوراہو لوک سبھا سے انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
مدھیہ پردیش میں سیٹ شیئرنگ معاہدے کے تحت کانگریس نے کھجوراہو سیٹ سماج وادی پارٹی کو دی تھی لیکن تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ایس پی امیدوار کی نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔
مسٹر رمیش نے کہا ’’کانگریس نے کھجوراہو لوک سبھا سیٹ انڈیا گروپ کی اپنی اتحادی سماج وادی پارٹی کے لیے چھوڑی تھی۔ بدقسمتی سے، اقتدار کے کھلے کھیل اور جمہوریت کے تمام اصولوں کے خلاف جا کر، بی جے پی ایس پی امیدوار کی نامزدگی کو مسترد کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔