image
Thursday, May 9 2024 | Time 15:47 Hrs(IST)
National

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر نے ایکس پر لکھا ’’ غور کرنے والی یہ ہے کہ گزشتہ 5 اپریل سے 19 اپریل کے درمیان مسٹر مودی کانگریس کے منشور کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے لیکن پہللے مرحلے کی پولنگ کے بعد وہ کانگریس کے منشور پر لگاتار تنقید کررہے ہیں۔‘‘
سابق وزیر خزانہ نے اس پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے جو تنقید شروع کی ، اس سے منشور کو ایک نئی تقویت ملی ہے۔
مسٹر چدمبرم نے طنزیہ انداز میں کہا ’’مودی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ کچھ دنوں تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت تھی اور کل سے یہاں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ کیا آپ نے 19 اپریل سے ہونے والی ڈرامائی تبدیلی کو دیکھا ہے؟ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد 19 اپریل سے منشور کو ایک نیا قد مل گیا ہے۔ شکریہ وزیراعظم۔"
سابق مرکزی وزیر نے مزید کہا "جن ریاستوں میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی، وہاں سے آنے والی خبریں کانگریس کے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں۔ امید ہے کہ کیرالہ میں یو ڈی ایف 2019 کی اپنی بہترین کارکردگی کو دہرائے گا۔ کرناٹک میں کل 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی اور کانگریس اپنے 2019 کے اسکور کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔ کانگریس راجستھان میں کئی سیٹیں جیت لے گی۔ اس وقت ریاست کی سبھی 25 سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں اور کانگریس اچھے اسکور کے ساتھ وہاں واپسی کرے گی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے  بھکتوں  میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے بھکتوں میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اڈانی امبانی کے بارے میں ان کے کل کے بیان پر یہ کہتے ہوئے گھیرنے کی کوشش کی کہ یہ مسٹر مودی کے پسندیدہ لوگوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہے، جو وزیر اعظم نے تیسرے مرحلے کے بعد کیا  انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے خود ہی یہ انکشاف کر ڈالا کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے 10 سال میں پہلی بار اڈانی-امبانی کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بوریوں میں پیسے دے رہے ہیں اور یہاں لے جا رہے ہیں، وہاں ٹیمپو میں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے'۔

...مزید دیکھیں
ملک میں آئین اور جمہوریت کو بچانے کی جنگ چل رہی ہے : سیلجا

ملک میں آئین اور جمہوریت کو بچانے کی جنگ چل رہی ہے : سیلجا

چندی گڑھ/رانیان، 09 مئی (یو این آئی) ہریانہ سرسا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس (انڈیا الائنس) کی امیدوار کماری سیلجا نے کہا کہ 10 سال کی سیاست میں کافی تبدیلی آئی ہے، ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے جنگ جاری ہے عوامی مفاد میں کوئی کام کرنے کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ان کے ساتھ پورٹل پورٹل کھیل رہی ہے محترمہ سیلجا نے جمعرات کو رانیان اسمبلی حلقہ کے درجنوں گاووں کا دورہ کیا اور پروگراموں میں شرکت کی اور کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ  مدینہ منورہ  روانہ

دہلی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی )حج 2024 کے لیے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل آج 9 مئی 2:20 بجے آئی جی آئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ائیر لانز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی  دہلی سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا واضح رہے حج 2024 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ ہندوستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج جائیں گے جس میں سے تقریباً 16500 عازمین دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

جموں، 9 مئی (یو این آئی) لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈت مہاجر رائے دہندگان کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دھنکڑ رام للا کا درشن کریں گے

دھنکڑ رام للا کا درشن کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو اجودھیا میں شری رام للا کے درشن کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) تینوں خدمات کے انضمام کی پہل کے سلسلے میں دو روزہ 'چنتن شیور' جمعرات کو یہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی صدارت میں شروع ہوگا۔

...مزید دیکھیں
اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے  بھکتوں  میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے بھکتوں میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

09 May 2024 | 3:44 PM

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اڈانی امبانی کے بارے میں ان کے کل کے بیان پر یہ کہتے ہوئے گھیرنے کی کوشش کی کہ یہ مسٹر مودی کے پسندیدہ لوگوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہے، جو وزیر اعظم نے تیسرے مرحلے کے بعد کیا  انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے خود ہی یہ انکشاف کر ڈالا کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے 10 سال میں پہلی بار اڈانی-امبانی کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بوریوں میں پیسے دے رہے ہیں اور یہاں لے جا رہے ہیں، وہاں ٹیمپو میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے وزیراعظم کی بے بسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کرپشن کو بے نقاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے ۔ اس انکشاف نے بی جے پی کے بدعنوان لوگوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد نے ناقابل یقین بلے بازی کی: راہل

09 May 2024 | 3:20 PM

حیدرآباد، 9 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے جس طرح کی ناقابل یقین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اسے دیکھ کر ایسا معلوم ہورہاتھا کہ ان کے لئے 250 کا اسکور بھی کم پڑجاتا۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image