image
Monday, May 6 2024 | Time 14:27 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟ جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔ بنچ نے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی اور دیگر وکیل سے کہا ’’ہم کچھ وضاحت چاہتے تھے۔ سپریم کورٹ نے یہ جاننا چاہا کہ کیا کنٹرول یونٹ یا وی وی پیٹ میں مائکرو کنٹرولر نصب ہے ۔
بنچ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا ’’ہمیں لگا کہ کنٹرول یونٹ میں میموری نصب ہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ وی وی پیٹ میں فلیش میموری ہے؟ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کے قابل ہے۔ ہم سب اس کی تصدیق کر دیں۔‘‘ سپریم کورٹ نے یہ بھی جاننا چاہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کتنے سمبل لوڈنگ یونٹ دستیاب تھیں۔
بنچ نے ای وی ایم کے ڈیٹا کو برقرار رکھنے کے لیے کی وقت کے حد کے بارے میں بھی جاننا چاہا۔ بنچ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل بھاٹی اور سینئر ایڈوکیٹ منیندر سنگھ سے پوچھا ’’آپ نے کہا کہ چونکہ انتخابی عرضی داخل کرنے کی حد 30 دن ہے، اس لیے ای وی ایم میں ڈیٹا 45 دنوں کے لیے محفوظ رہتا ہے، لیکنعوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 81 کے مطابق اس حد کی مدت 45 دن ہے ایسی صورت میں ای وی ایم میں ڈیٹا رکھنے کا وقت بڑھانا ہوگا۔
بنچ نے کہا ’’ہم اس بارے میں پراعتماد ہونا چاہتے تھے۔ اگر حد کی مدت 45 دن ہے تو اسے (ای وی ایم کو محفوظ کرنے کی مدت) 60 دن کر یں۔‘‘
جب درخواست گزاروں کے وکیل کے ذریعہ سورس کوڈ کا معاملہ بھی اٹھانے پر بنچ نے کہا ’سورس کوڈ کا خلاصہ کبھی نہیں کیا جانا چاہئے۔ لوگ اس کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔‘ درخواستیں غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور دیگر نے دائر کی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو باوقار رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی سیٹوں کے لیے بطور مشاہد مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں سبھی  پانچ سیٹوں پر این ڈی اے  کاقبضہ،  انڈیا اتحاد کو ساکھ  کا چیلنج

تیسرے مرحلے میں سبھی پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کاقبضہ، انڈیا اتحاد کو ساکھ کا چیلنج

پٹنہ، 6 مئی (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، جہاں سبھی پانچ سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد کا قبضہ ہے، وہیں پہلی بار انڈیا الائنس کے بینر تلے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی ساکھ بنانے کا چیلنج ہے۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

رانچی، 6 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے انجینئر وریندر رام کے معاملے میں آج چھاپہ مارا اور جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے معاون جہانگیر عالم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔

...مزید دیکھیں
غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

رائے گڑھ، 6 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے دوسرے ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے لیے انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرز پروگرام (آئی ای وی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اسی کے تحت ایک غیر ملکی وفد 6 سے 8 مئی تک مہاراشٹر میں رائے گڑھ ضلع میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

چھندواڑہ، 6 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فضائیہ کے سپاہی وکی پہاڑے کے جسد خاکی کو آج فوج کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں لایا گیا۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

مورینا، 6 مئی (یو این آئی) اگر کوئی شخص مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتا ہے تو اس کے گھر کو زمین بوس کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
لبنان: اسرائیلی حملوں میں چار افراد ہلاک

لبنان: اسرائیلی حملوں میں چار افراد ہلاک

بیروت، 6 مئی (یو این آئی) لبنان کے میس الجبل میں اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 12:07 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image