image
Saturday, May 4 2024 | Time 07:39 Hrs(IST)
National

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک  کی توسیع کردی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی جج کاویری باویجا نے ایکسائز پالیسی سے متعلق کیس کے ملزمان میں بھارت راشٹر سمیتی کی لیڈر کے۔ کویتا او ایک دیگر ملزم چن پریت سنگھ کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تینوں ملزمین بشمول وزیراعلی کیجریوال کو ان کی عدالتی حراست کی تکمیل کے بعد ورچوئل میڈیم کے ذریعے خصوصی عدالت میں پیش کیا۔
مسٹر کیجریوال کو پہلے یکم اپریل کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔ ای ڈی نے کئی بار مسٹر کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا تھا۔ سمن کو نظرانداز کرنے پر ای ڈی نے انہیں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے آپ کے لیڈر مسٹر کیجریوال کی درخواست پر 15 اپریل کو ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا جس میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں ان کی گرفتاری اور نظر بندی کو برقرار رکھا گیا تھا۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا، لیکن وزیراعلی کیجریوال کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جلد از جلد اس کیس کی اگلی سماعت کی درخواست کی ، جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔
سپریم کورٹ 29 اپریل کو وزیر اعلی کیجریوال کے معاملے کی اگلی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کو 24 اپریل تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ یکم اپریل کو خصوصی عدالت نے انہیں 15 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے ایک دن بعد 10 اپریل کو انہوں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔
ہائی کورٹ کے جسٹس سورن کانتا شرما کی سنگل بنچ نے 9 اپریل کو وزیراعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے اور انہیں مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں دینے کے ای ڈی کے قدم کو خصوصی عدالت نے درست قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری اور نظر بندی کے معاملے میں مداخلت کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے کہا تھا کہ ای ڈی کے ذریعہ عدالت کے سامنے پیش کئے گئے دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کیجریوال مذکورہ ایکسائز پالیسی کو تیار کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔ انہوں نے (ملزم کیجریوال نے ) کئ گئے اس جرم کی آمدنی کا استعمال کیا ۔ سنگل بنچ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ( مسٹر کیجریوال) اس پالیسی کو بنانے میں ذاتی طور پر ملوث تھے اور مبینہ طور پر رشوت مانگنے میں بھی ملوث تھے۔
اس سے قبل 3 اپریل کو ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل تفصیل سے سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
مسٹر کیجریوال نے لوک سبھا انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی ایجنسی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ یہ (ان کی گرفتاری) جمہوریت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور مساوی مواقع سمیت آئین کے بنیادی ڈھانچے کی 'خلاف ورزی' کرتی ہے۔ اس لیے اس کی گرفتاری اور نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
ای ڈی نے مسٹر کیجریوال پر دہلی ایکسائز پالیسی کے ذریعے کروڑوں روپے کا ناجائز فائدہ حاصل کرنے اور ایک 'سازشی' ہونے کا الزام لگایا ہے جنہوں نے پورے معاملے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 17 اگست 2022 کو ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے فوجداری کا ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے 22 اگست 2022 کو منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔
ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈروں - دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ اور دیگر نے غیر قانونی کمائی جمع کرنے کی "سازش" رچی تھی۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو 2 اپریل کو ضمانت دی تھی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے کیجریوال کو عبوری راحت دینے پر غور کرنے کا اشارہ دیا

سپریم کورٹ نے کیجریوال کو عبوری راحت دینے پر غور کرنے کا اشارہ دیا

نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر عبوری ضمانت دینے پر غور کرنے کا جمعہ کو اشارہ دیا جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے سماعت کے دوران زبانی طور پر کہا کہ اس نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن طویل عرصے تک سماعت کے امکان کے پیش نظر وہ عبوری ضمانت کے سوال پر غور کر سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

رائے بریلی 3 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیامسٹر گاندھی نے کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر ان کی والدہ سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے موجود تھے واضح ر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کی والدہ محترمہ سونیا گاندھی 1999 سے پارلیمنٹ میں اس نشست کی نمائندگی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے صحت وجوہات کی بنا پر موجودہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے منع کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
وزیرا عظم مودی کا اساتذہ تقرری گھوٹالے میں اہل ہونے کے باوجود نوکریوں سے محروم  افراد کی مددکا اعلان

وزیرا عظم مودی کا اساتذہ تقرری گھوٹالے میں اہل ہونے کے باوجود نوکریوں سے محروم افراد کی مددکا اعلان

کلکتہ 3مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اہلیت ہونے کے باوجود نوکری سے محروم ہوگئے ہیں ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے  انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کو پہلے ہی ہدایت دیدی ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کی قانونی اور سماجی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں انہوں نے ریاستی قیادت کو اس کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
اگلے پانچ سال ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے: جے رام

اگلے پانچ سال ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے: جے رام

شملہ/ کوٹکھائی، 3 مئی (یو این آئی) ہماچل پردیش کے اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ آنے والے پانچ سال ہندوستان کی ترقی کے لیے کافی اہم ہیں  مسٹر نریندر مودی کی تیسری میعاد ہندوستان کے لیے تاریخی بلندیوں کی میعار کار ہوگی  مسٹر مودی کی دو میعاد تو ترقی کی ایک جھلک ہیں۔

...مزید دیکھیں
’ماں کہتی ہیں کہ ہمارا خاندان رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے‘: پرینکا گاندھی

’ماں کہتی ہیں کہ ہمارا خاندان رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے‘: پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے رائے بریلی کے ووٹروں سے اپنے بھائی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جتانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان دہلی میں نہیں بلکہ رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے مسٹر راہل گاندھی کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر اپنی والدہ اور رائے بریلی حلقہ کی ڈھائی دہائیوں تک لوک سبھا کی نمائندگی کرنے والی سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، اشوک گہلوت، ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کے ساتھ یہاں پہنچی محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی ماں مانتی ہیں کہ ان کا خاندان دہلی میں ادھورا ہے اور رائے بریلی میں پورا ہوتا ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تناﺅ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تناﺅ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،03مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تناﺅ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں دشمنیاں پیدا کرنے کے حربے اپنائے جارہے اور آج وہی لوگ الگ الگ لبادے اوڑھ کر عوام سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں جنہوں نے 2014میں بھاجپا کیخلاف ووٹ مانگے اور پھر اُن کے ساتھ ہی ہاتھ ملایا اور جموں وکشمیر کو موجودہ بحران اور اندھیروں میں دھکیل دیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 : حج سویدھا ایپ حجاج کی صحت و سلامتی میں بھی معاو ن

حج 2024 : حج سویدھا ایپ حجاج کی صحت و سلامتی میں بھی معاو ن

ممبئی 3مئی (یو این آئی) حکومتِ ہند خصوصاٙ وزارتِ اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کی قیادت و سرپرستی میں حج 2024 کے انتظامات لگ بھاگ مکمل ہو گئے ہیں  وزارت اقلیتی امور اپنی باوقار وزیر کی سرپرستی میں آج بھی ہندوستانی عازمین حج کے لیے بہتر سہولیات کے لیے پوری طرح کوشاں ہے ان سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے وزرات نے حج سویدھا ایپ تیار کیا ہے جو جملہ ضروریات کے ساتھ آپ کی صحت و تندرستی میں بھی مدد گار و معاون ہوگا۔

...مزید دیکھیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 24 رن سے شکست دی

03 May 2024 | 11:43 PM

ممبئی، 03 مئی (یو این آئی) وینکٹیش ایر (70) اور منیش پانڈے (42) کی شاندار اننگز کے بعد مچل اسٹارک اور دیگر کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 51ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 18.5 اووروں میں 145 رن پر سمیٹ کر 24 رن سے جیت درج کی۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image