image
Wednesday, May 1 2024 | Time 18:47 Hrs(IST)
National

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہئے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا بنچ نے الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد گنتی یا بعد میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر متعلقہ فریقوں کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
سپریم کورٹ نے ڈپٹی الیکشن کمشنر کی جانب سے این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور دیگر کی طرف سے دائر پی آئی ایل کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کی طرف سے سینئر وکیل منیندر سنگھ اور ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن، سینئر وکیل گوپال شنکر نارائنن، سنجے ہیگڑے اور سنتوش پال درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے۔
بنچ نے سماعت ختم کرنے سے ٹھیک پہلے درخواست گزاروں سے کہاکہ "ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا،" ہم نے انہیں (الیکشن کمیشن) کو سنا ہے۔ اگر انہوں نے کچھ اچھا کیا ہے تو اس کی تعریف کریں۔ آپ کو ہر بار ہر چیز پر تنقید کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے آپ کو تفصیل سے سنا۔ اگر کسی چیز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تو کیا سب کچھ آپ کو بتانا پڑے گا یا کسی اور کو؟"
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے ایسی پی آئی ایل سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان کا حوالہ دیا اور عدالت سے کہا کہ وہ ان (درخواست گزاروں) پر جرمانہ عائد کرے۔
انہوں نے بنچ کے سامنے کہاکہ 'یہ انتخابات کے موقع پر وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے۔ اس سے ووٹنگ فیصد متاثر ہوتا ہے اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔ وہ ووٹروں کے انتخاب کا مذاق اڑا رہے ہیں۔"
سماعت کے دوران بنچ نے ڈپٹی الیکشن کمشنر نتیش ویاس سے پوچھاکہ "آپ ہمیں پورا عمل بتائیں، امیدواروں کے نمائندے کس طرح شامل ہیں اور چھیڑ چھاڑ کو کیسے روکا جاتا ہے؟"
سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابی عمل اور ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے کام کے بارے میں کوئی اندیشہ نہیں ہونا چاہئے۔
بنچ نے کہاکہ "ہم چاہتے ہیں کہ یا تو آپ یا کوئی اور افسر عدالت کے کمرے کے اندر یا باہر لوگوں کے تمام خدشات کو دور کردے۔ یہ ایک انتخابی عمل ہے۔ اس میں شفافیت ہونی چاہیے۔ ’’کسی کو یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی ایسا کام ہو رہا ہے جس کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘
عدالت عظمیٰ کے سامنے انتخابی افسر نے ای وی ایم، اس کے کنٹرول یونٹ، بیلٹ یونٹ اور وی وی پی اے ٹی کے کام کاج کی وضاحت کی۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا وی وی پی اے ٹی اور ای وی ایم میں کوئی تضاد ہے؟ بنچ نے پوچھا کہ اگر کسی ووٹر کو یہ (وی وی پی اے ٹی) پرچی دی جائے کہ اس نے اپنا ووٹ ڈالا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟
اس پر الیکشن آفیسر نے کہا کہ ووٹوں کی رازداری کو متاثر کرنے کے علاوہ دانستہ فساد کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی طرف سے پیش ہوئے وکیل پرشانت بھوشن کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بنچ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ منیندر سنگھ سے اس الزام کی تحقیقات کرنے کو کہا کہ کیرالہ کے کاسرگوڈ ضلع میں فرضی پول کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار کو اضافی ووٹ ملے تھے۔
مسٹر بھوشن نے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیرالہ میں ایک فرضی پول کے دوران بی جے پی کے حق میں ایک اضافی ووٹ چار ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی میں درج پایا گیا۔
بنچ نے مسٹر سنگھ کو معاملے کی دوبارہ جانچ کرنے کی ہدایت دی۔
دوپہر کو جب بنچ نے دوبارہ سماعت شروع کی تو الیکشن کمیشن کے اہلکار نے اس سے پہلے دعویٰ کیا کہ خبر کی چھان بین کی گئی اور یہ جھوٹی پائی گئی۔
واضح رہے کہ لوک سبھا 2024 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کورونا کی خوفناک بیماری کی رو تھام کے لئے تیارکردہ کوویشیلڈ ویکسین کے مضر اثرات کی جانچ کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بدھ کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز 'عالمی یوم مزدور' کے موقع پر یونین ٹریٹری کے تمام محنت کشوں کو مبارک باد پیش کی۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
image