image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:54 Hrs(IST)
Sports

فکسنگ کے سائے میں واكا ٹیسٹ، ملان کی سنچری سے انگلینڈ مضبوط

فکسنگ کے سائے میں واكا ٹیسٹ، ملان کی سنچری سے انگلینڈ مضبوط

پرتھ، 14 دسمبر (یو این آئی) اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے ساتھ شروع ہوئے تیسرے ایشیز کرکٹ ٹیسٹ میں ڈیوڈ ملان اور جانی بيرسٹو کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 174 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری شراکت کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو پہلی اننگز میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

انگلینڈ نے اپنے کرو یا مرو کے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک 89 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 305 رن بنا لئے۔
اسٹمپس تک ملان 110 رن اور وکٹ کیپر بلے باز بيرسٹو 75 رنز بنا کر کریز پر ہیں اور ٹیم کے چھ وکٹ محفوظ ہیں ۔

image