image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 08:42 Hrs(IST)
Sports

مشتاق احمد ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کے اسپن کوچ رہیں گے

مشتاق احمد ٹی  20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کے اسپن کوچ رہیں گے

ڈھاکہ، 17 اپریل (یو این آئی) پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ٹی 20 ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کہا کہ مشتاق اگلے ماہ زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ڈھاکہ میں لگنے والے کیمپ میں پہنچیں گے مشتاق نے کہا، ’’بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے میں اس کردار کا منتظر ہوں اور اپنے تمام تجربے کھلاڑیوں کو دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ سیکھنے کے قابل ہیں اور مجھے ہمیشہ لگتا ہے کہ یہ ٹیم بہت خطرناک ٹیم ہے۔
وہ کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں کیونکہ ان میں صلاحیت اور مہارت ہے۔
میں ان کا اعتماد بڑھانے کی کوشش کروں گا۔

image