image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 07:51 Hrs(IST)
Sports

شکیب الحسن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بنے

دبئی ، 18 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن یہاں اتوار کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے افتتاحی میچ میں اسکاٹ لینڈ کے مائیکل لیسک کا وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے۔

انہوں نے وکٹیں لینے کے معاملے میں سری لنکا کے لیجنڈ لستھ ملنگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 107 وکٹیں حاصل کئے ہیں۔
شکیب کے پاس اب 89 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 108 وکٹیں ہیں۔

image