image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:09 Hrs(IST)
Sports

وراٹ بہترین کپتان کے ایوارڈ نوازے گئے

وراٹ  بہترین کپتان کے  ایوارڈ  نوازے گئے
Kohli

نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کو دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بنانے والے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی کو ان کی شاندار کپتانی کیلئےای ایس پی این كرك انفو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
وراٹ کی کپتانی میں گزشتہ 19 ٹسٹ میچوں میں ہندوستان کوئی میچ ہاری نہیں ہے اور اس دوران اس نے ویسٹ انڈیز، سری لنکا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔
وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان نے گزشتہ سال 12 ٹیسٹ میچوں میں سے نو میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین ڈرا رہے۔

image