image
Friday, Apr 26 2024 | Time 09:11 Hrs(IST)
Sports » Cricket

کوہلی ،دھون اور بھونیشور چمپئنز ٹرافی الیون میں شامل ،سرفراز کپتان

کوہلی ،دھون اور بھونیشور  چمپئنز ٹرافی الیون میں شامل ،سرفراز کپتان
sarfraz Ahmed

دبئی، 20 جون (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چمپئنز ٹرافی 2017 کے اختتام پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا جس کے لیے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس ٹیم میں ہندستان سے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔
سابق کرکٹرز اور ایکسپرٹ پر مشتمل جیوری ہر عالمی ایونٹ کے اختتام پر ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کرتی ہے، لہٰذا چمپئنز ٹرافی 2017 کے اختتام پر بھی آئی سی سی کی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

image