image
Friday, Apr 26 2024 | Time 08:21 Hrs(IST)
Sports

کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی: عمران خان

کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی: عمران خان
Imran Khan

لاہور ، 09 جنوری (یو این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کاکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کی حکومت آئے گی تو وہ کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھائے گی اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔
بہاولپور میں اپنی پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سیاست پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں پاکستان کی دگرگوں صورتحال پر بھی تبصرہ کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کیوں اتنی بری طرح ہاری۔

image