image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:09 Hrs(IST)
Sports

مصباح الحق کو بہترین انداز میں رخصت کرنے کا مطالبہ

مصباح الحق  کو بہترین انداز میں رخصت کرنے کا مطالبہ
Misbah

لاہور ، 07 اپریل (یو این آئی ) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر پاکستان کے سابق کپتانوں اور کھلاڑیوں نے اسٹار کھلاڑی کو بہترین انداز میں رخصت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر مصباح الحق کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی اور پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان کو بہترین انداز میں رخصت کریں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیریئر کا اختتام ہو گا۔

image