image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:04 Hrs(IST)
Sports

وراٹ ٹاپ 10 ون ڈے رینکنگ میں اکیلے ہندستانی

وراٹ ٹاپ 10 ون ڈے رینکنگ میں اکیلے ہندستانی
virat

دبئی، 30 مئی (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں اپنی جگہ برقرار رکھنے والے واحد ہندوستانی ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ولیرس نے 874 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ سرفہرستمقام پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر (871) کو دوسری اور وراٹ کو 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل ہے۔
دیگر ہندوستانیوں میں روہت شرما کو 12 واں، مہندر سنگھ دھونی کو 13 واں مقام حاصل ہوا ہے جبکہ شکھر دھون كھسك كر 15 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

image