image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:53 Hrs(IST)
Sports

عمان کے کرکٹر یوسف پر سات سال کی پابندی

عمان کے کرکٹر یوسف پر سات سال کی پابندی

دبئی، 24 فروری (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عمان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر بدعنوانی مخالف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سات سال کی پابندی لگا دی ہے۔

یوسف پر 2019 میں ہوئے آئی سی سی ٹی -20 كوالیفائيرس میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی کی دفعہ 2.1.1، 2.1.4، 2.4.4 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ان دفعات کے مطابق انہوں نے میچ کو فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔

image