image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:35 Hrs(IST)
Sports » Cricket

وراٹ بنے کیدار کے 'فین'

وراٹ بنے کیدار کے 'فین'
virat Kohli

پنے، 16 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے پہلے ون ڈے 'ٹیسٹ' کو بخوبی پاس کر لیا اور اس کیلئے انہیں خوب داد بھی ملی لیکن ان کے حساب سے انگلینڈ کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے کیدار جادھو تعریف کے اصل حقدار ہیں۔
سیریز کے اتوار کو ہوئے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے ہندستان کے سامنے 350 کا بڑا ہدف رکھا تھا جسے میزبان ٹیم نے 11 گیند باقی رہتے ہوئے تین وکٹ سے جیت لیا۔
یہ میچ وراٹ کا بطور ون ڈے میں سرکاری طور پر قومی ٹیم کا کپتان بننے کے بعد پہلا میچ تھا اور انہوں نے اس میں 122 رنز کی بڑی اننگز کھیلی لیکن دوسرے سرے پر ان کا ساتھ کیدار نے 120 رنز بنا کر دیا۔

image