SportsPosted at: Mar 18 2023 11:00PM واریئرس نے ممبئی کو دی ٹورنامنٹ کی پہلی شکست
ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) یوپی واریئرس نے سوفی ایکلسٹن (15/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ہفتہ کو ٹاہلیا میک گرا (38) اور گریس ہیرس (39) کی شاندار اننگز کے بدولت ویمنس پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینس پر پانچ وکٹوں سے شاندار فتح درج کی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی ممبئی کی پوری ٹیم 127 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
واریئرس نے ممبئی کی سخت گیند بازی کے باوجود 128 رن کا ہدف تین گیندوں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔