image
Monday, May 6 2024 | Time 12:04 Hrs(IST)
National

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں":ڈاکٹر پی کے مشرا

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی)سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا  ڈاکٹر مشرا نے،سی ڈی آر آئی میں اس کے آغاز سے ہی اپنی شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے آئی سی ڈی آر آئی کے ایک اعلیٰ عالمی فورم میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر پر بات چیت کو وسعت دینے کے لیے آئی سی ڈی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے اس تبادلہ خیال کو زمینی سطح پر نافذ کرنے نیز ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے اس تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ"نہ صرف زیادہ بنیادی ڈھانچہ بلکہ لچکدار بنیادی ڈھانچہ؛ نہ صرف مؤثر بنیادی ڈھانچہ بلکہ پائیدار بنیادی ڈھانچہ؛ نہ صرف بنیادی ڈھانچے کے اثاثے بلکہ بنیادی ڈھانچے کے نظام۔"
ڈاکٹر مشرا نے عالمی سطح پر ،بڑھتی ہوئی آفات اور آب و ہوا کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے لچکدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے نظام میں لچک کو نظر انداز کرنے کے نتائج کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ"اگر ہم بنیادی ڈھانچے کے نظام میں لچک پیدا نہیں کرتے ہیں، تو ہم اس طرح کی آفات کے بعد، بحالی اور تعمیر نو کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے استعمال پر مجبور ہو جائیں گے۔" دوئم،سی ڈی آر آئی کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے زور دیا کہ "بنیادی ڈھانچے کے خسارے کو دور کرنے،2050 تک ایس دی جیز کو حاصل کرنے، خالص صفر تک پہنچنے، اور لچک کو مضبوط کرنے کے لیے درکار سالانہ سرمایہ کاری 9.2ٹریلین امریکی ڈالر ہوتی ہے۔ اگر ہم اپنے پروجیکٹ کی پائپ لائنوں میں لچک کو ڈیزائن نہیں کرتے ہیں، تو خاص طور پر عالمی جنوب میں بنیادی ڈھانچے کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے درکار فنڈز کی اعلیٰ سطح کو حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا"۔ انہوں نے کہا کہ"ہندوستان میں، ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بنیادی ڈھانچے کے خسارے کو ختم کرنا، اور ایسا اس طرح کرنا کہ تمام نیا بنیادی ڈھانچہ لچکدار ہے، ساتھ ساتھ چلتا ہے"۔ڈاکٹر مشرا نے مزیدروشنی ڈالی کہ بنیادی ڈھانچے میں ہندوستان کی سرمایہ کاری نے لاکھوں لوگوں کے لیے روزی روٹی کے بہتر مواقع پیدا کیے ہیں۔
جی -20 صدارت کے دوران ، ہندوستان کی پہل کو یاد کرتے ہوئے، ڈاکٹر مشرا نے عالمی بحث ومباحثے میں سب سے آگے لچک میں سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر مشرا نے جی 20 کی صدارت کے دوران کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی، بشمول ڈیزاسٹر رسک کم کرنے پر ایک نئے جی 20 ورکنگ گروپ کا قیام اور انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ، جی 20 ڈی آر آر ورکنگ گروپ، اور نئی دہلی کےلیڈرز کے اعلامیہ کے اندر لچکدار انفراسٹرکچر اور فنانسنگ پر زور، جس نے آفات کے لچکدار ہونے کے لیے جدید فنانسنگ ٹولز پر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر مشرا نے کانفرنس کے کلیدی مسائل کی اہمیت پر زور دیا"سب سے پہلے، ہمیں عالمی جنوب کو درپیش بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں کو بہتر انداز سےنمٹنے کے مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔"جدید فنانسنگ ٹولز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ لچکدار انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کے طریقے تلاش کریں۔
مزید برآں، ڈاکٹر مشرا نے تجربات کے اشتراک اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پرآئی سی ڈی آرآئی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئی سی ڈی آر آئی کو سی ڈی آر آئی اور اس کے شراکت داروں کے نئے پروگراموں اور منصوبوں کی ترقی کو چیلنج اور رہنمائی کرنی چاہیے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ ان لوگوں کے لیے حقیقی قدر میں اضافہ کریں گے، جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں اور علاقائی، قومی اور مقامی سیاق و سباق سے منسلک ہوں گے اور عالمی برادری کے لئے ایک مینارہ نور بن جائیں گے۔
ڈاکٹر مشرا نے اگلی نسل کے اقدامات کی ترقی پر زور دیا، جو بڑے پیمانے پر اہم اثر ڈال سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت ہند کی طرف سے، ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض و مقاصد پر مضبوطی سے پرعزم ہیں"۔
یو این آئی-ا یف ا ے-م ا

خاص خبریں
ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

مورینا، 6 مئی (یو این آئی) اگر کوئی شخص مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتا ہے تو اس کے گھر کو زمین بوس کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی حملے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 683 ہو ئی

اسرائیلی حملے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 683 ہو ئی

غزہ، 6 مئی (یو این آئی) غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,683 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہوئی

جنوبی برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہوئی

ساؤ پالو، 6 مئی (یو این آئی) جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں

حکومت شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کی امداد کے لیے کمیشن کو بھیجے گی تجویز

بھوپال، 6 مئی (یو این آئی)گزشتہ دو دنوں میں شہید ہوئے مدھیہ پردیش کے دو فوجیوں کے خاندانوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم کے لیے ریاستی حکومت الیکشن کمیشن کو تجویز بھیجے گی ۔

...مزید دیکھیں
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، سات افراد زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، سات افراد زخمی

لاس اینجلس، 6 مئی (یو این آئی) امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا کے بندرگاہی شہر لانگ بیچ میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ میں سات افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید  جھٹکے

مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ، 6 مئی (یو این آئی) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں:راہل گاندھی

مودی عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں:راہل گاندھی

حیدرآباد 5مئی(یواین آئی)کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ریمارک کیاکہ وزیراعظم مودی ریزرویشن کے خلاف ہیں اور وہ ریزرویشن کے کوٹہ کو برخواست کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نجی کاری کے بہانے مودی حکومت عوامی شعبہ کے ریزرویشن کو ختم کرنے کابھی منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نرمل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات دو نظریات کے درمیان ہیں کانگریس دستور کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ بی جے پی۔

...مزید دیکھیں

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکتہ نے لکھنؤ کو 98 رن سے شکست دی

05 May 2024 | 11:33 PM

لکھنؤ، 05 مئی (یو این آئی) سنیل نارائن کی 81 رن کی اننگ اور ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 54ویں میچ میں اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو 98 رن سے شکست دے دی۔

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 7:52 AM

.. برسی 7مئی کے موقع پر ..ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image