image
Friday, May 3 2024 | Time 07:24 Hrs(IST)
National

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔ شام 7 بجے تک الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کا تناسب تریپورہ میں سب سے زیادہ 79.90 فیصد رہا، جب کہ بہار میں سب سے کم 47.49 فیصد ووٹر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے۔
کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تریپورہ کی ایک سیٹ پر 79.90 فیصد، مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر 77.57 فیصد، منی پور کی دو سیٹوں پر 68.62 فیصد، میگھالیہ کی دو سیٹوں پر 70.20 فیصد اور آسام میں پانچ سیٹوں پر 71.38 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
پڈوچیری کی ایک سیٹ پر 73.25 فیصد، چھتیس گڑھ کی ایک سیٹ پر 63.41 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی طرح جموں و کشمیر کی ایک سیٹ پر 65.08 فیصد، مدھیہ پردیش کی پانچ سیٹوں پر 63.33 فیصد، اروناچل پردیش میں دو سیٹوں پر65.46 فیصد، سکم میں ایک سیٹ پر 68.06 فیصد، ناگالینڈ کی ایک سیٹ پر56.77 فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
میزورم کی ایک سیٹ پر 54.18 فیصد، اتر پردیش میں آٹھ سیٹوں پر 57.61 فیصد، اتراکھنڈ میں پانچ سیٹوں پر 53.64 فیصد، انڈمان اور نکوبار کی ایک سیٹ پر 56.87 فیصد، مہاراشٹر کی پانچ سیٹوں پر 55.29 فیصد، لکشدیپ کی ایک سیٹ پر 59.02 فیصد، راجستھان کی 12 سیٹوں پر 50.95 فیصد، تمل ناڈو کی 39 سیٹوں پر 62.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری تھی۔
مغربی بنگال، شمال مشرقی راجستھان اور دیگر مقامات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی مرد و خواتین ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پہلی بار ووٹ کا حق حاصل کرنے والے نوجوان ووٹروں میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کافی جوش و خروش تھا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، "تمام 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا عمل آسانی سے اور پرامن طریقے سے جاری ہے۔ اروناچل پردیش کی 60 اور سکم کی تمام 32 اسمبلی سیٹوں پر بھی آج ووٹنگ ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مبصرین کو تعینات کرنے کے علاوہ سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے دو ساتھی الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور سکھویر سنگھ سندھو کے ساتھ کمیشن کے ہیڈکوارٹر سے پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
کمیشن انتخابات کے دوران مجوزہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے سروے پر کارروائی کرے گا

کمیشن انتخابات کے دوران مجوزہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے سروے پر کارروائی کرے گا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اپنی مجوزہ اسکیموں کے ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کا سروے اور انتخابات کے دوران لوگوں سے تفصیلات کی اپیل جاری نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

...مزید دیکھیں
میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

آنند، 2 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے آنند میں کہا کہ ان کا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
مودی کا خط:  جھوٹ کا کوئی اثر نہ  ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں :   کھڑگے

مودی کا خط: جھوٹ کا کوئی اثر نہ ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں : کھڑگے

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر مودی نے عوام سے بات چیت کرنے سے متعلق قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدواروں کو جو خط لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہت مایوس اور پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کے سامنے جو جھوٹ پیش کیا ہے ، اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا نے  ضمانت   کے لئے ہائی کورٹ سے  اپیل کی

سسودیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے اپیل کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جمعرات کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو فوری سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی سماعت 3 مئی کو ہوگی آپ کے لیڈر نے دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی ہے ، جن میں سے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ رجسٹرڈ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور دوسرے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے قیصر گنج سے برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کو اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے قیصر گنج سے برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کو اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو اتر پردیش کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں

شکسگام وادی ہندستان کا حصہ، چین کو سخت وارننگ

02 May 2024 | 10:52 PM

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے آج چین کو خبردار کیا کہ سیاچن گلیشیئر کے نزدیک شکسگام وادی ہندوستان کا حصہ ہے اور چین کی جانب سے زمین پر کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دی

02 May 2024 | 11:47 PM

حیدرآباد، 02 مئی (یو این آئی) نتیش کمار ریڈی (76) اور ٹریوس ہیڈ (58) کی شاندار نصف سنچریوں اور اپنے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 50ویں میچ میں جمعرات کو راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی ۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image