image
Thursday, May 2 2024 | Time 13:55 Hrs(IST)
Others

مہاراشٹرا کی پانچ نشستوں پر پرامن پولنگ کا آغاز, آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے ناگپور میں اپنا ووٹ ڈالا

مہاراشٹرا کی پانچ نشستوں پر پرامن پولنگ کا آغاز, آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے ناگپور میں اپنا ووٹ ڈالا

ممبئی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں مہاراشٹرا کی 48 میں سے 5 نشتوں نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے منعقدہ پولنگ کا آج صبح بروز جمعہ پرامن آغاز عمل میں آیا ۔
ابتدائی ایام میں اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کرنے والوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کا نام شامل ہے جنہوں ناگپور میں اپنا ووٹ ڈالا۔
جن پانچ نشستوں پر انتخابات کا انعقاد عمل میں آرہے ہیں ان میں ناگپور، رام ٹیک، بھنڈارا چندر پور اور گڈچرولی کے حلقہ انتخابات شامل ہیں جہاں کل ملاکر 97 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جس میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کی نشست بھی شامل ہے جو اپنے آبائی وطن ناگپور سے انتخابی دنگل میں اترئے ہوئے ہیں ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہونے والے ان انتخابات کے ابتدائی ایام میں رائے دہندگان کا زبردست ردعمل نظر آیا۔
اس مرحلے میں 97 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 95.54 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کریں گے۔ اس میں 48.28 لاکھ مرد، 47.26 لاکھ خواتین، اور 347 خواجہ سرا شامل ہیں۔
ان حلقہ انتخابات میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیدھی لڑائی دکھلائ دے رہی ہیں ۔ووٹنگ 0700 بجے شروع ہوئی تھی اور 1800 بجے ختم ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کل 10,652 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں، جن میں 21,527 بیلٹ یونٹس، 13,963 کنٹرول یونٹس اور 14,755 VVPAT مشینیں ہیں۔
امیدواروں میں ناگپور سے بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن گڈکری، چندر پور سے ریاستی کابینہ کے وزیر سدھیر منگنٹیوار، بھنڑارہ سے بی جے پی کے سنیل مینڈھے، گڈچرولی سے بی جے پی کے اشوک نیتے، چندر پور سے پرتیبھا دھنورکر (کانگریس)، چندر پور سے ڈاکٹر پرشانت پاڈولے شامل ہیں۔ کانگریس سے بندھارا، گڈچرولی-چیمور سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر نام دیو کرسن، کانگریس کے شیام کمار باروے، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے امیدوار راجو پروے اور رام ٹیک سے ونچت بہوجن اگھاڑی کے کشور گجبھیے شامل ہیں ۔
یو این آئی اے اے اے

خاص خبریں

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کوشش ناکام، ایک در انداز ہلاک

جموں، 2 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس، تلنگانہ کیلئے جمعہ کو خصوصی منشور جاری کرے گی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی) لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر کانگریس، تلنگانہ کیلئے خصوصی منشور جاری کرے گی۔

...مزید دیکھیں

عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سری نگر، 2 مئی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں

راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی)لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تلنگانہ کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 02 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آج انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
image