RegionalPosted at: Apr 25 2024 10:09AM مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے
مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر مودی صبح 11 بجے مورینا ضلع کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
اس سے پہلے کل ریاست کے ساگر اور ہردا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے بعد مسٹر مودی نے راجدھانی بھوپال میں روڈ شو کیا۔ ان تمام پارلیمانی حلقوں میں 7 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔
یواین آئی۔ م س