RegionalPosted at: Apr 23 2024 10:58AM نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے
بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔
پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، مسٹر نڈا ٹیکم گڑھ، ریوا اور ستنا اضلاع میں قیام کریں گے۔
مسٹر نڈا صبح 11 بجے ٹیکم گڑھ ضلع کے راجندر پارک میں، ریوا کے ایس اے ایف گراؤنڈ میں دوپہر 1.30 بجے اور ستنا کے سی ایم اے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
یواین آئی۔ م س