امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔
شمال مشرقی ریاست میں ووٹنگ کے پہلے اور واحد مرحلے میں نچلے یا اندرونی منی پور پارلیمانی حلقہ کے 32 اسمبلی حلقوں اور بیرونی منی پور (محفوظ) پارلیمانی حلقے کے 15 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔
ریاست میں 7,41,849 مرد، 8,02,557 خواتین اور 246 ٹرانس جینڈر ووٹر سمیت کل 15,44,652 ووٹر آج ریاست کے 2,107 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اندرون منی پور پارلیمانی حلقہ کی سیٹ کے لیے چھ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
؎یو این آئی۔ این یو۔