OthersPosted at: Apr 25 2024 12:04PM مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ
ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
جن آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر کل ووٹنگ ہو گی ان میں ودربھ کے علاقے میں بلڈھانہ، واشیم-یوتمال، اکولا، امراوتی اور وردھا اور مراٹھواڑہ کے علاقے میں ناندیڑ، ہنگولی اور پربھنی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ آج صبح انتخابی سامان ضلع اور تعلقہ ہیڈ کوارٹر سے متعلقہ حلقوں کے انتخابی افسران میں تقسیم کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران ان پانچ اضلاع سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں ریاست سے کل 204 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 1.49 کروڑ رائے دہندگان کریں گے۔ ووٹنگ کے لیے کل 16,589 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
یواین آئی۔ م س