EntertainmentPosted at: Mar 20 2023 5:36PM سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے گانے ’جی رہے تھے ہم ‘کا ٹیجر ریلیز

ممبئی،20مارچ(یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان کی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا ’جی رہے تھے ہم ‘ کا ٹیجر ریلیز ہو گیا ہے سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے سلسلے میں چرچا میں بنے ہوئے ہیں اس فلم کے گانے ’جی رہے تھے ہم ‘ کا ٹیجر ریلیز ہو گیا ہے اس گانے میں سلمان کے ساتھ پوجا ہیگڑے رومانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے اس گانے کو سلمان خان نے گایا ہے ۔ سلمان خان نے گانے کا ٹیجر اپنے سوشل میڈیا اکااو¿نٹ سے شیئر کیا ہے۔ سلمان خان نے بتایا ہے کہ فلم ’ کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے تیسرے گانے ’ جی رہے تھے ہم ‘ 21مارچ یعنی منگل کو ریلیز کیا جا ئے گا۔
سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں’ پوجا ہیگڑے‘ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ کسی کا بھائی کسی کی جان کا پروڈکشن سلمان خان کے ہی پروڈکشن ہاو¿س میں کیا گیا ہے ۔ یہ ایک ایکشن پیکڈ فلم ہے، فرحاد سمجی نے ہدایت کی ہے۔ سلمان اور پوجا کے علاوہ اس فلم میں شہناز گل ، پلک تیواری،وینکٹیش دگوناتی ،جگپتی بابو، بھومیکا چاو¿لہ، ویجیندر سنگھ ، ابھیمنیو سنگھ ،راکھو جیال ،سدھارتھ نگم ،جسی گل اور ونالی بھٹناگرجیسے ستارے نظر آئیں گے۔وہیں فلم میں ہنی سنگھ اور ’آر آر آر ‘فیم رام شرن کا کیمیو کردار بھی دیکھنے کو ملے گا ۔ کسی کا بھائی کسی کی جان 21اپریل 2023کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگا۔
یو این آئی۔ خ س۔ ع ا۔