image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 08:11 Hrs(IST)
Sports

پنجاب اور ایسٹ بنگال نے کھیلا 1-1 کا ڈرا

پنجاب اور ایسٹ بنگال نے کھیلا 1-1 کا ڈرا

لدھیانہ، 07 دسمبر (یو این آئی) پنجاب ایف سی اور ایسٹ بنگال نے ہیرو آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ میں ہفتہ کو 1-1 کا ڈرا کھیل کر پوائنٹس تقسیم کر لئے۔

گرو نانک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان پنجاب نے 13 ویں منٹ میں ڈینلو اگستو کے ہیڈر سے کئے گول سے برتری بنائی جبکہ ایسٹ بنگال کے لئے جوآن میرا نے 84 ویں منٹ میں برابری کا گول داغا۔

پنجاب نے اس ڈرا سے سیزن کا اپنا پہلا پوائنٹس حاصل کیا۔

image