image
Thursday, May 9 2024 | Time 12:39 Hrs(IST)
International

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوئے۔ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 34,356 اور زخمیوں کی تعداد 77,368 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ غزہ کے رفح میں ممکنہ زمینی کارروائی اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔
اسرائیل کے پبلک کان ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ایک اور خطرے کی تیاری کر رہا ہے جس میں سینئر اسرائیلی حکام کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے رفح میں زمینی کارروائی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے تاہم فوج کو ابھی تک پیش قدمی کی اجازت نہیں ملی ہے۔
اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس کے بعد جنوبی غزہ شہر پر منصوبہ بند حملے سے قبل اسرائیل کی جانب سے رفح سے شہریوں کو جلد نکالنے کی توقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان چھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران غزہ کے شمالی اور وسطی علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد رفح 10.4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ بن چکا ہے۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) تینوں خدمات کے انضمام کی پہل کے سلسلے میں دو روزہ 'چنتن شیور' جمعرات کو یہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی صدارت میں شروع ہوگا۔

...مزید دیکھیں
شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 9 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج تین پارلیمانی حلقوں کھنڈوا، کھرگون اور دیواس میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی

جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی

جموں، 9 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ اس کے دو بھائی زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

ساؤ پالو، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں یا ان کو کافی نقصان پہنچا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی لیڈر گووند مالو کا انتقال

بی جے پی لیڈر گووند مالو کا انتقال

اندور، 9 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مدھیہ پردیش کے سابق میڈیا انچارج اور ریاستی بی جے پی کے ترجمان گووند مالو کا دیر رات یہاں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
غزہ: اسرائیل کے مسلسل زمینی حملے کے دوران کم از کم 30 افراد ہلاک

غزہ: اسرائیل کے مسلسل زمینی حملے کے دوران کم از کم 30 افراد ہلاک

یروشلم، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ غزہ کے رفح پر اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، دریں اثنا، پیر کی رات سے شروع ہونے والے حملے کے بعد سے 30 کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image